24 جون، 2017، 1:02 AM

کوئٹہ میں خود کش حملے کی ذمہ داری وہابی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کرلی

کوئٹہ میں خود کش حملے کی ذمہ داری وہابی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کرلی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آئی جی آفس کے سامنے ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری وہابی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آئی جی آفس کے سامنے ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری وہابی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کی جانب سے خود کش حملہ کرنے والے دہشتگرد کی تصویر بھی جاری کردی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سینئر صحافی عمر قریشی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک نوجوان لڑکے کی تصویر شیئر کی ہے جس کے ہاتھ میں پستول اور دائیں بائیں بھی اسلحہ پڑا ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ یہ تصویر داعش کی طرف سے جاری کی گئی ہے اور یہ شخص وہی دہشتگرد ہے جس نے جمعة الوداع کے روز کوئٹہ میں آئی جی آفس کے سامنے دھماکہ کیا تھا۔ دہشتگرد تنظیم داعش کی جانب سے جاری بیان میں اس دہشتگرد کا نام ابو عثمان خراسانی بتایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعة الوداع کے روز کوئٹہ میں آئی جی آفس کے سامنے شہدا چوک میں ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں 13 افراد شہید اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

News ID 1873401

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha